اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) موسمیاتی تبدیلی سے لالحق مہلک خطرات سکیورٹی کی روایتی سمجھ کو تبدیل کر دیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر جناب نیل ہاکن نے سینٹر فار ایرواسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز CASS کے منعقد کردہ سفارتی لیکچر سیریز بموضوع "آسٹریلیا: بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ اور پاکستان سے تعلقات” میں کیا. ہائی کمشنر ہاکن، جو کہ ایک جہاں دیدہ سفارتکار ہیں، نے دوستانہ اور صاف گفتگو میں اس بات کا اظہار کیا کہ پاکستان اپنے جغرافیے، ممکنہ معاشی استعداد، تضویراتی محل و قوع کے باعث آسٹریلیا کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
آسٹریلیا پاکستان کی پائیدار معاشی اور معاشرتی ترقی کیلئے پرعزم ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ انھوں نے سیلاب سے متاثرہ عالقوں کی دادرسی کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات اور مسلح افواج کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے آسٹریلوی حکومت کی جانب سے دی جانے والی پچاس لاکھ ڈالر کی امداد کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اس پہلو پر زور ڈالا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے اور ضروری ہے کہ تمام ممالک اپنے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس مسئلے کا عملی اور پائیدار حل تلاش کریں۔انہوں نے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی اور تزویراتی معامالت پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاکستان کے
سابق سفیر اور CASS کے مشیر برائے خارجہ امور، جناب جلیل عباس جیالنی نے لیکچر میں ناظم کا کردار ادا کیا۔ لیکچر کے بعد شرکاء نے سوال جواب کے دور میں حصہ لیا۔ لیکچر میں اکیڈیمیا اور تھنک ٹینکس کے شرکاء شامل تھے۔
تقریب کے اختتام پر پریذیڈنٹ CASS ایئر مارشل ریٹائرڈ فرحت حسین خان نے مہمان سپیکر کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے اور بین الاقوامی امن و سلامتی
کے لئے مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔