واشنگٹن( نیٹ نیوز)
دنیا کے چالیس فیصد ہتھیار امریکہ کی تینتیس کروڑ شہریوں کے پاس ہیں ۔رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں ہر ایک سو شہری کے پاس ایک سو بیس گنیں اور بندوقیں موجود ہیں ۔
اسمال آرمز سروے کی سن دو ہزار سترہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پچاسی کروڑ ستر لاکھ گنیں عام شہریوں کے استعمال ہیں جن میں سے چالیس فیصد یعنی تین سو تیرانوے ملین ہتھیار امریکی شہریوں کے پاس ہے۔
اعداد و شمار بھی اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ مسلحانہ جرائم کے لحاظ سے بھی امریکہ کو سرفہرست دیکھا جا سکتا ہے۔ حالانکہ اس ملک کی آبادی دنیا کی کل آبادی کے پانچ فیصد پر مشتمل ہے لیکن قتل عام کرنے والے اکتیس فیصد مجرم امریکی شہری ہیں۔
فائرنگ کے واقعات امریکہ میں روزانہ کا معمول بن گیا ہے اور عوام اپنی حفاظت کے لئے مزید ہتھیار خریدتے جا رہے ہیں، جس سے مزید فائرنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ سن دو ہزار نو سے لیکر ستمبر دو ہزار بائیس تک امریکہ کی مختلف ریاستوں میں دو سو اکیاسی ماس شوٹنگ کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ ان واقعات میں تقریبا ایک ہزار چھے سو افراد ہلاک اور ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔
یاد رہے کہ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ گنیں ہندوستانی عام شہریوں کے پاس ہیں جن کی تعداد سات کروڑ بتائی جاتی ہے۔ چین پانچ کروڑ گن اور بندوقوں کے ساتھ دنیا کی تیسری پوزیشن پر ہے۔