اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چینی ناظم الامور پانگ چنکسو نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی جہت ملی ،میڈیا کی خبروں کے ذریعے چین پاکستان تعلقات میں مزید تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاک چائنا سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے روابط کو بڑھایا جارہا ہے،سی پیک منصوبوں پر 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی،
چینی ناظم الامور نے کہا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان کے روڈ انفراسٹرکچر میں بہتری آئی ہے، تین ہزار سولر پینلز گوادر میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دیئے گئے، کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے پلانٹ لگائے جائیں گے