کراچی ( بیورورپورٹ) وفاقی اردو یونیورسٹی اور سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل کے مابین عبدالحق کیمپس میں صاف اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹر اور کولنگ پلانٹ لگانے کے معاہدے کے لئے مفاہمت کی ہادداشت MOU پر دستخط ہو گئے ۔نو منتخب قائم مقام شیخ الجامعہ و رئیس کلیہ فنون ، تعلیم اور معارف اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین اور سی ای او سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن محمد غزال نے معاہدے پر دستخط کئے ۔یہ معاہدہ شعبہ ابلاغ عامہ کی کوششوں سے طے پایا جس کے باعث ہزاروں طلبہ صاف اور ٹھنڈے پانی سے استفادہ کریں گے۔اس موقع پر چئرپرسن شعبہ ابلاغ عامہ ڈاکٹر مسرور خانم ، لیکچرر طاہرہ طارق ، ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹر کمال حیدر، ڈاکٹر شاہد اقبال ، لیکچرر نجم العارفین و دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو، بے قاعدگیاں، اقربا پروری اور قانون شکنی عروج پر
پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین نے اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عوام کی خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے باہمی تعاون سے ہی ملک و قوم کی ترقی ہوتی ہے اور عوام خوشحالی کی جانب گامزن ہوتی ہے ۔
سی ای او سیلانی ویلفیئر محمد غزال نے کہا کہ ان کے ادارے کا مختلف اداروں میں 1200 سے زائد واٹر فلٹر پلانٹ لگانے کا منصوبہ ہے ۔جامعہ اردو سے ان کا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا