کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ میں 20 جون سے 19 ستمبر کے دوران سیلاب کے باعث 701 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 422 زخمی ہوئے ہیں۔صوبے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)سندھ نے رپورٹ جاری کی ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 277 مرد، 131 خواتین اور 293 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں پی ڈی ایم اے سندھ نے بتایا کہصوبے میں مون سون کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 422 افراد مختلف حادثات میں زخمی ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان زخمیوں میں 2 ہزار 954 مرد، 2 ہزار 211 خواتین اور 3 ہزار 247 بچے شامل ہیں۔