لسبیلہ ( رپورٹ /یاسین بلیدی)لسبیلہ پولیس میں ترقی پانے والے ASI اور SI اہل کاروں کو SSP لسبیلہ میر دوستین دشتی DSPحب سرکل یونس رضا اور SP حب منور بلوچ نے پروموشن بیج لگادئیے۔اس موقع پر SSP لسبیلہ میر دوستین دشتی نے پولیس آفیسر و اہل کاروں سے کہاکہ پولیس پبلک فورس ھے۔
پولیس اور عوام کی آپس میں کوارڈینیشن سے علاقائی مسائل کی حل اور جرائم کی روک تھام میں اہم پیش رفت ھونا ضروری ھے۔جرائم کی روک تھام میں شہریوں کی کلیدی کردار کو فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کی محافظ ھے۔پولیس کےجوان ہمہ وقت عوامی شکایات کاازالہ کریں اور شہری مسائل کو دور اندیشی سےدیکھیں۔
انہوں نےترقی پانےوالے آفیسروں کو مبارک دیتےھوئے کہاکہ امید ہیکہ پولیس کےجوان قیام امن کوبرقرار رکھنے۔منشیات کی روک تھام اور کرائم کی خاتمہ کیلے پیشہ ورانہ بنیادوں پرعملی اقدامات کریں گے