اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دھمکی آمیز کالز موصول ہونے سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کالز موصول ہوئی ہیں تو ثبوت سامنے لائیں، یہ ایکس وائی کیا ہوتا ہے؟ ہمت ہے تو دھمکانے والوں کے نام لیں ، سچ ایک نہ ایک دن سامنے آتا ہے اور جھوٹ نے مٹنا ہوتا ہے، کیس کے فیصلے کے بعد میں اس پر بات کروں گی، وہ باتیں بھی کروں گی جو میں نے گزشہ 5 سال سے چلنے والے کیس کے دوران ابھی تک نہیں کیں،
عمران خان بد معاش بنے ہوئے ہیں ،جہاں مشکل آئے، اس کو للکاروں، ڈراو دھمکاو اور اپنا راستہ صاف کرو، اس رویے کی عدالتوں کو حوصلہ شکنی کرنی چاہیے،ناجائز، عدالتی پنجاب حکومت جتنی جلدی ختم ہو، بہتر ہے،خراب معاشی صورتحال کی وجہ عمران خان کی نالائقی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرت کا اصول ہے کہ سچ چاہے دیر سے ہی صحیح تاہم سامنے ضرور آتا ہے، سچ ایک نہ ایک دن سامنے آتا ہے اور جھوٹ نے مٹنا ہوتا ہے، کیس کے فیصلے کے بعد میں اس پر بات کروں گی، وہ باتیں بھی کروں گی جو میں نے گزشہ 5 سال سے چلنے والے کیس کے دوران ابھی تک نہیں کیں۔عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں سے دہشت گردی کی دفعات نکالے جانے سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ ان پر جو بھی دفعہ لگے، چاہے وہ دہشت گردی کی ہو یا جج کو ڈرانے دھمکانے کی ہو،
ان پر جو بھی دفعہ لگائی جائے، وہ ہر دفعہ میں مجرم ثابت ہوتے ہیں، وہ یہ پوری دنیا کے سامنے کرچکے ہیں، اس کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بدمعاش بنے ہوئے ہیں، انہوں نے یہ طریقہ اپنایا ہوا ہے کہ جہاں مشکل آئے، اس کو للکاروں، ڈراو¿، اس کو دھمکاو اور اپنا راستہ صاف کرو، اس رویے کی عدالتوں کو حوصلہ شکنی کرنی چاہیے، کیونکہ یہ رویہ ملک اور اس کے اداروں کے لیے اچھا نہیں ہے