اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کےلئے فلسطین کی جانب سے امدادی ٹیم بھیجنے کا اشارہ ملنے پر اظہار تشکر کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی مدد کےلئے فلسطین کی جانب سے اپنی ریپڈ ریسپانس اور ریسکیو ٹیم پاکستان بھیجنے کے اشارے پر تعریف کی۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہماری ایک دوسرے کے لیے محبت اور مضبوط بھائی چارے کی عکاس ہے،
ہم اس جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے۔شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں فلسطینی صدر محمود عباس کا بھی شکریہ ادا کیا۔دوسری ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کےلئے کچھ ہی گھنٹے قبل نیو یارک پہنچا ہوں ، یہ سیلاب کی وجہ سے ایک غم اور درد کے انسانی المیے کی کہانی ہے۔انھوں نے لکھا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دو طرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ پیش کروں گا، پاکستان کو دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔