ریاض( نیٹ نیوز ) انٹرنیشنل انرجی فورم نے پیر کو جوائنٹ آرگنائزیشنز ڈیٹا انیشی ایٹو کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جولائی میں سعودی خام تیل کی برآمدات جون کی 7.20 ملین بیرل یومیہ سے بڑھ کر 7.38 ملین بیرل یومیہ ہو گئیں۔
میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ جے او ڈی آئی کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں تیل کی مصنوعات کی سعودی برآمدات 0.170 ملین بیرل یومیہ کی کمی سے 1.429 ملین بیرل یومیہ رہ گئیں۔سعودی عرب کے خام تیل کا ذخیرہ جولائی میں 0.211 ملین بیرل بڑھا اور 142.058 ملین ہوگیا۔ سعودی ریفائنریز کی خام تیل کی کھپت جولائی میں 0.086 ملین بیرل یومیہ کم ہوئی اور 2.763 ملین بیرل فی دن رہ گئی۔
جوڈی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی میں سعودی عرب کی تیل کی مصنوعات کی طلب میں 0.192 ملین بیرل یومیہ کمی ہوئی اور اب یہ طلب کم ہوکر 2.6 ملین بیرل فی دن رہ گئی۔