کراچی(نمائندہ خصوصی) زمبابوے کے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے پہنچ گئے۔مفتی مینک نے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنی دورہ پاکستان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فنڈز اکھٹا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تباہی! پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے۔
اس سے قبل انہوں نے پاکستان میں سیلاب کی بدترین صورتحال پر متاثرین کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی، ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتی مینک نے لکھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔مفتی مینک نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے۔