کراچی اسلام آباد(نمائندہ خصوصی/ نیٹ نیوز )
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجیلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔
انجلینا جولی پاکستان میں اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائےمہاجرین کی سرگرمیوں کاجائزہ لیں گی۔اداکارہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو پہنچی ہیں اور اب وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں اس دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی
جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔اس کے بعد وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔
کراچی نمائندہ خصوصی کے مطابق بین الاقوامی انسانی ہمدردی اور ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی منگل کو پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ دادو پہنچی اور متاثرین سے ملاقات کی۔ہالی ووڈ اداکارہ نے ہیلی کاپٹر میں دادو کا سفر کیا جہاں گراؤنڈ پر انہیں سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔
اداکارہ نے تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھنے اور اسے سمجھنے کے لیے ایک کشتی کا بھی استعمال کیا۔اس موقع پر انیجلینا جولی نےمتاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات کے بارے میں اور مستقبل میں اس طرح کے مصائب کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی دریں اثنا انجلینا جولی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئیں ذرائع کے مطابق انجلینا جولی نے اپنا مختصر دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئیں ۔
ذرائع کے ضلع انتظامات کئےگئے تھےجامشورو کےدورےکے انجلینا جولی زم زما ائل اور گیس فیلڈ پر کھڑے اپنے ہیلی سے واپس روانہ ہوئیں’انجلینا جولی کے دورے کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے