تنگوانی ( رپورٹ : پیر بخش نوناری) تنگوانی میں سیلاب اور برساتی سیلاب زدہ علاقوں میں پاک رینجرز سندھ 51 ونگ کی امدادی سرگرمیاں تیز کئے گئے ہیں جبکہ پاک رینجرز سندھ 51 ونگ کی جانب سے متاثرین میں راشن اور ادویات تقسیم کئے گئے ۔ جبکہ تعلقہ تنگوانی کے انتہائی پسماندہ گاؤں گہنو کھوسو میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ کیمپ میں لاہور کے ماہر لیڈی ڈاکٹر، چائلڈ اسپیشلسٹ اور تمام امراض کے ڈاکٹروں نے چیک کیا ۔ رینجرس کے فری میڈیکل کیمپ میں 1200 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں ۔ مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں کندھ کوٹ 51 ونگ کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔
پاک رینجرز سندھ 51 ونگ کندھ کوٹ کی جانب سے راشن اور ادویات سمیت دیگر امدادی سامان متاثریں تقسیم کرنے کا عمل جاری ۔ پاک رینجرز سندھ کی جانب سے بستروں کمبل پانی ترپال اور دیگر ضروریات کے سامان غریب مستحق برسات متاثرین میں تقسیم ۔ کندہ کوٹ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں میں مصروف عمل ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں رینجرز کے جوانوں نے پہنچ کر آٹی گھی چاول دالوں ۔ چانھ پتی اور پینے کے صاف پانی سمیت فسٹیڈ کٹ اور ضروری ادویات تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل جمیل احمد نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد ضلع کے بارانی علاقوں میں عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی وبائی امراض کو روکا جا سکے۔