کراچی( نمائندہ خصوصی)
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ہدایت پر کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق ڈی جی محسن حسن بٹ کے احکامات کی روشنی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کرتے ہوئے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور موٹروے پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عارف اور جاوید اقبال کو گرفتار کرکے ملزمان کی گاڑی سے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لئی گئی۔ گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر فرانزک کے لئے بھیجوا دیا گیا جبکہ ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے مزید انکشافات متوقع ہیں۔