عمرکوٹ( نمائندہ خصوصی )سندھ حکومت نے تھر میں خواتین کی ایک دیرینہ مسلہ حل کر دیا جس کے
تھر کی خواتین کا ایک بوجھ اور کم ھو گیا۔ سندھ حکومت کے ایک ذیلی ادارے سندھ رولر سپورٹ ارگانائزر نے ریگستان میں خواتین کو پانئ سروں پر اٹھا کر لانے سے نجات دلادی۔
خواتین کو ٹرالی کی شکل کے پانئ کے ڈرم فراھم کیے جا رھے ہیں جس میں پاںی با أسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجایا جا سکتا ھے۔ اب تھر میں خواتین پانی سے بھرے بڑے بڑے مٹکےروائتی انداز میں سروں پر اٹھاے دکھائ نہیں دیں گی۔