اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریبات کا آغاز کر دیا ہے، اس موقع پر ایک مشترکہ لوگو کا اجراء کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مشترکہ لوگو کا اجراء وزیر اعظم محمد شہباز اور ترک صدر کی پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی لوگو کے اجراء کے موقع پر موجود تھے۔