اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی،
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے،پاکستان میں مزید 72 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 82 کی حالت تشویش ناک ہے،پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 607 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں،کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 894 ہو چکی ہے،
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 311 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 3 لاکھ 97 ہزار 842 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔