واشنگٹن( نیٹ نیوز ) امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے ۔نیوجرسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکیج دیا جانا چاہیے، آئی ایم ایف سے پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔سینیٹر باب میننڈیز کا کہنا تھا
سمانتھا پاور سے درخواست کی ہے کہ سیلاب زدگان سے رابطے میں رہیں، انہیں درخواست کی ہے کہ امدادی رقم کے 20 ملین ڈالر جاری کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ رقم 30 ملین ڈالر کی امدادی رقم کے علاوہ ہے، اس امداد کے علاوہ بھی فوری اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان کو امداد ایک قطرے سے زیادہ نہیں، اس لیے انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔سینیٹر باب میننڈیز نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کو عارضی تحفظ درجہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔