نیویارک( نیٹ نیوز ) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کے بعد پاکستان میں بیماریوں اور اموات کی صورت میں دوسری آفت کا خطرہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او 10 ملین ڈالر کے بعد امداد کے لیے نئی اپیل جاری کرے گا،دنیا بھر کے عطیات دینے والوں سے زندگیاں بچانے کے لیے دل کھول کر امداد کی گزارش ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بیماریوں سے اموات کی صورت نئی آفت کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او 10 ملین ڈالر کے بعد امداد کے لیے نئی اپیل جاری کرے گا، دنیا بھر کے عطیات دینے والوں سے زندگیاں بچانے کے لیے دل کھول کر امداد کی گزارش ہے۔