کراچی(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کی قیادت سے آج(منگل) ملاقات کریں گے۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق رانا ثنا پارٹی قیادت سے ملاقات کے لیے منگل کو بہادر آباد مرکز کراچی آئیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران اتحادی جماعت کی قیادت کو وزیر اعظم شہباز شریف کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق متحدہ قیادت اور رانا ثنا اللہ کی ملاقات میں لاپتہ کارکنان اور ان کی بازیابی سے متعلق گفتگو ہوگی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر بھی بات ہوگی، وزیرداخلہ ایم کیو ایم مرکز پر لاپتہ کارکنوں کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ ملاقات کے بعد وزیراعلی سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔