چکوال(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے؟،30 سال سے لوٹا ہوا پیسہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف آدھا بھی واپس لے آئیں تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے،سندھ کے ڈاکوﺅں نے رائٹ بینک کینال کا پیسہ چوری کر کے دبئی بھیجا،،سندھ، بلوچستان میں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے،سندھ میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے کسان گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے، تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کے لوگ نہیں۔تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ چکوال والوں کے جنون کوسلام پیش کرتا ہوں، جلسے میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب چکوال کو کال دوں گا تو نوجوان، بزرگ، خواتین نے حقیقی آزادی کےلئے سب نے نکلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ رات تیسری ٹیلی تھون کی، تین ٹیلی تھون کے دوران 14 ارب میری قوم نے مجھے دیا، دنیا میں پاکستانیوں سے زیادہ کھلے دل کے لوگ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان میں متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے،سندھ میں لوگوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، کھڑے پانی کی وجہ سے کسان گندم کی فصل بھی نہیں اگا سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چودہ سال سے سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، دریائے سندھ کے ساتھ رائٹ بینک کینال کو تاحال سندھ حکومت مکمل نہیں کر سکی، سندھ کے ڈاکوﺅں نے رائٹ بینک کینال کا پیسہ چوری کر کے دبئی بھیجا، سندھ کے غریب کسانوں کا برا حال ہے۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی بے حسی دیکھیں ،ملک میں سیلاب اور بیرون ملک دورے کر رہا ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکی دورے میں کونسا معرکہ مارنا ہے، ملک میں سیلاب اور شہبازشریف باہر چلا گیا، بلاول بھٹو، دیسی ولایتی وہ بھی منہ اٹھا کر باہرچلا گیا، اگر باہر جانا تھا تو پاکستان کی عزت میں اضافہ ہی کر دیتے، شہبازشریف کی سمرقند میں روس کے صدرکے ساتھ ملاقات ہوئی، امپورٹڈ وزیراعظم کوسازش کے تحت لایا گیا۔عمران خان نے کہاکہ 100شیروں کی فوج کا سردار گیدڑ ہو وہ ہار جائینگے۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ وزیراعظم بیرون ملک مانگنے کے بجائے اپنا پیسہ ملک میں لائیں، 30 سال سے لوٹا ہوا پیسہ زرداری، نوازشریف، شہباز شریف آدھا بھی واپس لے آئیں تو مانگنے کی ضرورت نہ پڑے۔ انہوںنے کہاکہ بھٹو ایک خود دار لیڈر تھا اس وقت بھٹو کو سازش کر کے پھانسی پر چڑھایا گیا، بھٹو بھی آزادی کی بات کرتا تھا، امپورٹڈ حکومت کو بیرونی سازش اور ہینڈلرز لیکر آئے،شہبازشریف کی ساری ترقی اشتہارات کے اندر ہوتی تھی، شہبازشریف نے پنجاب سپیڈ کے ڈرامے کر کے اربوں خرچ کیے،
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو کہتا ہے پیسہ چوری نہیں کریں گے ٹھیک خرچ کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق غریب ممالک کے سربراہ پیسہ چوری کر کے لندن میں بڑے بڑے محلات خریدتے ہیںے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو شہبازشریف بارے سب کچھ پتا ہے، سیکرٹری جنرل کو پتا ہے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، کبھی کوئی چوروں کوبھی پیسہ دیتا ہے، شہبازشریف اور اس کے بیٹے کو سزا ہونے والی تھی، مقصود چپڑاسی کے اکاﺅنٹ میں اربوں روپے بھیجے گئے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے کیس میں سارے گواہان ہارٹ اٹیک سے مر گئے، آج دنیا کیوں پیسے نہیں دے رہی انہیں پتا ہے، سازش کے تحت ڈاکوﺅں کو اقتدارمیں بٹھادیا ہے، 8گھنٹے کے دوران قوم نے مجھے 14 ارب دیئے، قوم کو پتا ہے میرا جینا مرنا اور سب کچھ پاکستان میں ہے۔پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ چکوال والوں میں نے کال دینی ہے چوروں کو شکست دینے کےلئے نکلنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرکٹ میں ایک چیز سیکھی جو شخص ہار نہیں مانتا اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی،انہوں نے بیرونی سازش کے تحت حکومت گرائی تو سمجھ رہے تھے چپ کر کے بیٹھ جاﺅں گا، اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر اقتدار تک پہنچا تھا، میں نوازشریف کی طرح جنرل جیلانی کے گھر سریا لگا کر وزیراعظم نہیں بنا تھا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے نبیدنیا کے سب سے عظیم لیڈر تھے، تحریک کےلئے نکلنے لگا ہوں ،کبھی چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، جب تک میرے اندرخون ہے کبھی ان کوتسلیم نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دیسی، ولایتی بلاول اورڈیزل نے مہنگائی مارچ کیے، ہماری حکومت میں انہوں نے مارچ کیے ہم نے کوئی مقدمات درج نہیں کیے۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کے دوران ڈالر 178 روپے کا تھا، ہماری حکومت میں پٹرول، ڈیزل 150 روپے لٹر تھا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پڑول، ڈیزل کی قیمتیں زیادہ ہے، ہمارے دورمیں بجلی کا فی یونٹ 16، آج یونٹ ٹیکس ملا کر 50 روپے تک چلا گیا، آئی ایم ایف کے مطابق سردیوں میں گیس 250 فیصد بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں آٹا، چاول کی قیمت کدھرچلی گئی ہے، یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے پانچ ماہ میں ریکارڈ ٹوٹ گئے، آج لوگ مہنگائی میں پِسے ہوئے ہیں آج میڈیا کیوں خاموش ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانیوں آپ کو بتانا چاہتا امریکیوں کے ساتھ مل کریہاں کے غداروں نے کتنی بڑی سازش کی،موجودہ حکومت کے اکنامک سروے کے مطابق 17 سال بعد تحریک انصاف حکومت میں 6 فیصد معاشی گروتھ ہورہی تھی، سترہ سال بعد ملک کی انڈسٹری میں 11 فیصد اضافہ ہوا، ہمارے دورمیں چاربڑی فصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے دورمیں سستی کھاد، ٹیوب ویل کا یونٹ ساڑھے 8 اور آج 38 روپے یونٹ ہے۔