اسلام آباد (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔مالی سال 23-2022 کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔