اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کی ہماری کوششوں کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ آج سرکردہ ترک سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقات میں انہیں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ہرممکن سہولیات کی فراہمی جاری رکھے گی۔