کراچی(اسٹا ف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹرجنرل کے پرسنل اسسٹنٹ اور اسٹاف آفیسرکی کرسی کرائے پر چلنے لگی۔ ڈی سی ایسٹ کا ملازم پرائیوٹ کام نمٹانے لگاتفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی میں بد انتظامی انتہاء کو پہنچ گئی ہے،سرکاری دفتر پر غیر متعلقہ افراد کھلے عام پرائیوٹ کام انجام دینے لگے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کے پرسنل اسسٹنٹ اور اسٹاف آفیسر کی کرسی پر بیٹھ کر ڈپٹی کمشنر شرقی کا ملازم اعجاز احمد نامی غیر متعلقہ شخص پرائیوٹ کام نمٹانے لگا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ کی تعیناتی کے بعد سے اعجاز احمد ادارہ ترقیات کراچی میں سرکاری کاموں میں مداخلت اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث بتایا جاتا ہے جبکہ سرکاری طور پر ڈائریکٹر جنرل کا پرسنل اسسٹنٹ اور اسٹاف آفیسر ندیم ذائد ہے تاہم انکی کرسی پر بیٹھ کر پرائیوٹ پارٹیوں سے معاملات طے کیئے جاتے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل محمد علی شاہ سے انکا موقف جاننے کیلئے ان کے واٹس اپ پر پیغام بھیجا گیا تاہم جواب دینے سے گریز کیا۔ادارہ ترقیات کراچی میں بدانتظامی کے باعث ادارہ ترقیات کراچی کی نیک نامی شدید متاثر ہو رہی ہے۔