انقرہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی انقرہ میں ترکی کے نائب وزیر برائے ٹرانسپورٹ سیلن دورسن Selin Dursun سے ملاقات ۔ شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ترکی کی کامیابیوں کو سراہا۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے ترک کمپنیوں کو پاکستان خصوصاً صوبہ سندھ میں اپنے ٹرانسپورٹ مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دے دی ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کے تحت ترک سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور سبسڈی فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے ۔
صوبائی وزیر نے ترک نائب وزیر ٹرانسپورٹ سے ترک بسوں/ماس ٹرانزٹ گاڑیوں کی تفصیلات اور ڈیزائن کے بارے میں معلومات فراہم کی درخواست کی ۔ شرجیل انعام میمن نے اس معاملے پر پیش رفت کے لئے ترکی کے ماہرین کو سندھ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دے دی