گوادر(نمائندہ خصوصی)
سماجی تنظیم انسائیڈ گودر سوشل فورم گوادر کے زیر اہتمام پاکستان آرمی 440برگیڈ کے تعاون سے گوادر کے 28اسکولوں کے دو سو سے زائد طلباء وطالبات میں اسکولز بیگز اور کاپیاں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد پاکستان آرمی کے برگیڈیئر فہد منصور میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین میر ارشد کلمتی ضلعی افسر تعلیم عزیز الرحمن ضلعی افسر تعلیم فمیل بلقس سلیمان سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے افسران طلبا و طالبات اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد برگیڈیئر فہد منصور میر ارشد کلمتی ضلعی افسر تعلیم عزیز الرحمن سمیت و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماجی تنظیم انسائیڈ گوادر سوشل فورم میں سماجی کاموں کیلئے ایک خاص مقام رکھتا ہے ضلع کے شلسٹر کس اسکولوں کی تعمیر ھو یا منشیات کے خلاف واک کا اہتمام ھو بچوں میں اسکول میڑیل کی تقسیم ھو یا دیگر سماجی کام انسائیڈ گوادر سوشل فورم نے محدود وسائل میں لازوال کارنامے سر انجام دیئے مقررین نے کہا ہے
کہ گوادر کے 28اسکولوں کے دو سو سے زائد طلباء وطالبات کو لاکھوں روپے کے اسکولز بیگز اور کاپیاں فراہم کرنے پر پاک آرمی کے 440برگئیڈ کے برگیڈیئر فہد منصور کے جزبے کو سراہا مقررین نے کا کہنا تھاکہ پاک آرمی گوادر میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ میں نمایاں کام سر انجام دیتے آرہے ہیں جو قابلِ ذکر عمل ھےاس موقع پر میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین میر ارشد کلمتی نے گوادر کے طلباء وطالبات کیلئے 2000ہزار کاپیاں فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تقریب میں برگیڈیئر فہد منصور نے گوادر کے انڑر 16کرکٹ کے پلیئر کے بچیوں کے لیے اسپورٹس ٹریننگ کیلیے کوئٹہ روانگی اور وہاں رہائش اور دیگر اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا ہے