مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے پیر کے روز نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ آزادکشمیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال نے وفد کو محکمہ کی تاریخ، پریس فاونڈیشن، آزادکشمیر کے انتظامی ڈھانچے اور تحریک آزادی کشمیر میں محکمہ تعلقات عامہ کے کردار کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہراقبال نے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور حکومت آزادکشمیر کے اقدامات کو عوام تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت کی امیج بلڈنگ اور عوام الناس کی آگاہی کیلئے میڈیا کے تمام پلیٹ فارم اور جدید ٹولز کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پریس فاونڈیشن کے زیر اہتمام مختلف اضلاع میں جرنلسٹس کا لونیاں بنائی جار ہی ہیں۔ اسی طرح پریس فاونڈیشن کے ممبرز کو فاونڈیشن کی جانب سے گرانٹس بھی دی جاتی ہیں۔ محکمہ کی ایڈورٹائزمنٹ پالیسی ہے جس کے تحت اخباروں کو اشتہارات دیے جاتے ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ نے کہاکہ اس وقت محکمہ تعلقات عامہ میں سوشل و ڈیجیٹل، پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا، ڈکلیریشن اور مانیٹرنگ کے شعبہ جات قائم ہیں جبکہ مستقبل قریب میں ویب ٹی وی چینل اور ڈیجیٹل آرکائیو بھی لا رہا ہے۔ اس موقع پر ملتان یونین آ ف جرنلسٹس کے صدرانجم خان پتافی نے بہترین میزبانی پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلقات عامہ آزادکشمیر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق بہترین کام کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے محکمہ جات تیزی سے ترقی کررہے ہیں جوکہ خوش آئند امر ہے۔ ملتان یونین آف جرنلسٹس کے وفد میں سیکرٹری جنرل ملتان یونین آف جرنلسٹ عدنان فاروق قریشی، خالد چوہدری سینئر نائب صدر ملتان پریس کلب، فرحان ملغانی فنانس سیکرٹری ملتان پریس کلب،سینئر صحافی شریف جوئیہ، جنید ملک، عارف کالرو، کمال ایوب صدیقی،شیخ نوید، ناصر، قمر جہاں اور دعا مرزاشامل شامل تھے۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ محمد بشیر مرزا، پریس سیکرٹری برائے وزیراعظم سید خالد گردیزی، آفیسر ان اطلاعات مقصود احمد میر،قراۃ العین شبیر، راجہ عبدالباسط خان ودیگربھی موجود تھے۔ ملتان یونین آ ف جرنلسٹس کے صدرانجم خان پتافی نے ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال کو روایتی اجرک پہنائی جبکہ ڈائریکٹرجنرل اطلاعات نے وفد کے سربراہ اور اراکین کو محکمہ کے میگزین’جہاں نو‘ دیے۔