راولپنڈی ( نمائندہ خصوصی )پاکستان کی جانب سے یوکرین کے لوگوں کے لئے امداد لے کر ایک اور خصوصی ائیر کرافٹ پولینڈ پہنچ گیا ہے۔ انسانی امداد پولینڈ میں یوکرین سفارتخانہ کے حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ 7.5 ٹن امدادی اشیاء پولینڈ میں یوکرین کے سفارتخانہ اورحکومت پولینڈ کے ساتھ مل کر مزید منتقل کرے گا۔
مزید 7.5 ٹن امدادی سامان لے کر پاکستان سے اگلی کھیپ 3 جون کو اسلام آباد سے روانہ کی جائے گی۔ پاکستان پہلے ہی یوکرین کو 15 ٹن امداد ی سامان دے چکا ہے