لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت برانچ گجن پور کی جانب سے برسات متاثرہ لوگوں میں امداد کا کام جاری ہے، ان سلسلے میں نقشبندیہ طاھریہ کے روحانی پیشوا حضرت خواجہ سجن سائیں کے احکامات پر جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت برانچ گجن پور کی طرف سے برانچ کہ سرپرست خلیفہ شیخ محمد افضل طاھری کی قیادت میں برسات متاثریں مستحقین لوگوں میں راشن، نقد رقم، دوپہر اور رات کا کھانہ تقسیم کیا جا رہا ہے،
اس حوالے سے خلیفہ محمد افضل طاھری نے کہا ہے کہ ہم اپنے آقا و مولا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ فرمودات کی روشنی میں خدمت خلق کو بھترین سمجھتے ہیں اور فخر انسانیت خواجہ سجن سائیں کہ حکم مطابق بغیر کسی تفرق کہ انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جبکہ برانچ کی طرف سے منظم انداز میں امداد کاروائی کو جاری رکھنے کہ لیے ایک سوشل کامیٹی کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں شیر محمد بھٹو، عبدالحمید جوکھیو، محمد طیب شیخ، عدنان علی بلیدی، محمد طلحہ شیخ اور محمد حذیفہ شامل ہیں۔