اسلام آباد۔ ( نمائندہ خصوصی )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے تمام سٹورز پر وفاقی حکومت کی سبسڈی جاری ہے، عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے تاریخی سبسڈی کا اجراء کیا ہے۔
یو ایس سی سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق چینی 85 روپے فی کلو کی بجائے 70 روپے فی کلو، آٹا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ گھی پر 100 روپے فی کلو کی سبسڈی دی جارہی ہے، اس سے پہلے کسی وفاقی حکومت نے اتنی وافر سبسڈی فراہم نہیں کی۔اس کے علاوہ دالوں اور چاول کی قیمتوں پر بھی 20۔30 فیصد ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے