لاڑکانہ(ارپوٹ عاشق خان) ایس ایس پی لاڑکانہ آصف رضا بلوچ ایوان صنعت و تجارت لاڑکانہ دفتر کا دورہ کرکے تاجر برادری سے ملاقات کی جہاں ایس ایس پی لاڑکانہ اور تاجر رہنماؤں کے درمیان امن وامان کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ لاڑکانہ ضلع کے اندر سماج دشمن عناصروں اور بدمعاشوں کو قانون کی گرفت میں لاکر قانون کی رٹ قاٸم کی جائے گی اس ضمن میں گذشتہ دنوں ہونے والی وارداتوں کوبھی ٹریس آئوٹ کرلیا گیا ہے، ملوث ملزمان کو پولیس مقابلوں کے دوران قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے مختلف گینگز ٹریس آئوٹ ہوچکے ہیں بہت جلد مزید کاروائیاں متوقع ہیں، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی طرح کردار ہے، پولیس آپ سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کی کی ضامن ہے، آپ سمیت تمام شہریوں کے لیے 24 گھنٹے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، تقریب کے دوران تاجر رہنماء رمیش کمار نے محلے سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل 24 گھنٹے کے دوران برآمدگی پر پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، اس سے قبل تاجروں نے ایس ایس پی کا استقبال کرکے انہیں سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحاٸف پیش کرکے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، اس موقع پر سابق سٹی میئر حاجی خیر محمد شیخ، صدر ایوان صنعت و تجارت لاڑکانہ بشیر احمد شیخ، چیئرمین لا اینڈ آرڈر کامیٹی مسعود احمد شیخ، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت محمد علی شیخ، علی رضا کھوکھر، علی اصغر شیخ اور دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھے۔