لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) عدالتی احکامات پر فورتھ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد سلیم اعوان نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صفدر غوری، سماجی رہنما حاجی انور علی کھوکھر، میڈیکل سپریٹیڈنٹ ڈاکٹر گلزار تونیو، مختیارکار لاڑکانہ نیاز سیال اور دیگر کے ہمراہ شہر کے میونسپل اسٹیڈیم میں سیلاب اور برسات متاثرین کے لیے قائم کردہ خیمہ بستی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین سے فراہم کرہ کھانہ، طبی اور دیگر سہولیات کے متعلق معلومات لی جس دوران متاثرین نے شکایت کی کہ انہیں وقت پر کھانہ فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ میڈیکل کی بھی بہتر سہولیات فراہم نہیں جس پر سول جج اینڈ جڈیشل مجسٹریٹ نے متعلقہ افسران کو متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔