لاڑکانہ( رپورٹ عاشق خان)میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کی میڈیا سے گفتگو، مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے، جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اور چانڈکا اسپتال انتظامیہ مل کر کام کر رہے ہیں تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر گلزار تنیو کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ کے اسپتالوں کی تمام او پی ڈیز میں جہاں 5 سو مریض آتے تھے،
وہاں 2 ہزار سے 3 ہزار مریض آ رہے ہیں ڈاکٹرز کی ٹیمز ادویات اور ریسکیو ایمبولنس کے ساتھ ضلع قمبر شھدادکوٹ، دادو کو بیشتر علاقوں کے متاثرین کو میڈیکل کور دے رہی ہیں۔ لاڑکانہ میں گیسٹرو کا خصوصی وارڈ بنایا گیا اب ملیریا کا بھی خصوصی وارڈ بنا دیا ہے، جہاں ٹیسٹ، ادویات اور علاج کی 24 گھنٹے سہولت میسر ہے شیخ زید وومن اسپتال میں یونٹ ون تیاری کے مراحل میں تھا آج یونٹ ون کو کھول رہے ہیں یونٹ ون کو کل تک پیرا میڈک عملہ بھی دے دیا جائے گا شیخ زید وومن اسپتال یونٹ ون کھولنے کا فیصلہ وائس چانسلر اور پروفیسرز نے ہنگامی حالات کو دیکھ کر کیا گیا انکا مزید کہنا تھا کہ گائیناکالوجسٹس سیلاب متاثرین کے کیمپس میں جا کر حاملہ خواتین کو رجسٹر کر رہی ہیں
انہیں ایمبولینس سمیت تمام سہولیات میسر کر رہے ہیں لاڑکانہ کا جدید ترین ٹراما سینٹر چند روز میں مریضوں کے لیے کھول دیا جائے گا بچوں کی بیماریوں اور تعداد میں اضافے کے پیش نظر چلڈرن اسپتال میں ایک الگ ایمرجنسی بھی قائم کر دی گئی ہے
یونیورسٹی اور محکمہ صحت متاثرین میں ادویات سمیت راشن بھی تقسیم کر رہی ہے۔