اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیراعظم اور سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی.ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے .
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال اور سیلاب متاثرین کی ریسکیو, ریلیف اور بحالی کے لیے حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی.