گوادر( نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذاکر علی بلوچ سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو ضلعی آفیسران نے اپنے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
جس میں جاری ترقیاتی منصوبے ،کئے گئے اقدامات اور اب تک کی پیش رفت سمیت ملازمین کی تعداد اور محکمہ میں خالی پوسٹوں اور درپیش مسائل کے بارے میں بتایا گیا ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ ضلعی افسران اپنے اپنے محکموں سے متعلق کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر گورننس کے لیے افسران کا آپس میں روابط رکھنا لازمی ہے
نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر عزت نزیر بلوچ نے ضلع کی ترقی اور بہتری کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مشترکہ تعاون سے کام کرنے کی ہدایت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے صحت، بلدیہ، تعلیم، زراعت، آبپاشی، بلڈنگ اور روڈ سیکٹر سمیت مختلف شعبوں کے افسران کو اپنے فرائض میں شامل ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے پر زور دیا