اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست میں 2,362نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جس کے بعد کل رجسٹر کمپنیوں کی تعداد 176,329 (ایک لاکھ چھہتر ہزار تین سو انتیس) ہو گئی ہے۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ چارارب نوےکروڑ روپے ہے۔
اگست میں تشکیل پانے والی ترپن کمپنیوںمیں برطانیہ، چین، امریکہ، ترکی، متحدہ عرب امارات ، جمہوریہ چیک، مصر، جرمنی، ہانگ کانگ، ایران، جنوبی کوریا، ملائیشیا، مالدیپ، منگولیا، مراکش، ہالینڈ، نائیجیریا، پولینڈ، پرتگال، سنگاپور، صومالیہ، اسپین، سری لنکا، شام، تھائی لینڈ،یوکرین،ویت نام اور یمن سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری کی۔ اس ماہ99.8فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 94بیرونی سرمایہ کار رجسٹر ہوئے۔اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 418نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔اس کے بعد ٹریڈنگ میں318، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 307، سروسز میں 234، سیاحت میں97، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 91، ایجوکیشن میں 78، مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 69، ٹیکسٹائل میں 65، انجینیرنگ میں 58، پاور جنریشن میں 44،ٹرانسپورٹ میں43، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں39، ہیلتھ کیئر میں 31، اور دیگر سیکٹرز میں 317کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ انٹی گریٹیڈ ہے، جس کے نتیجے میں اگست میں بیک وقت ایس ای سی پی پورٹل انٹرفیس کے ذریعے 1,796کمپنیاں ہمہ وقت ایف بی آر کے ساتھ،78کمپنیاں ای او بی آئی کے ساتھ، 46کمپنیاں PESSI/SESSI کے ساتھ اور 50 کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے رجسٹر ہوئیں۔