کراچی( بیورورپورٹ ) سندھ کے مظلوموں کی ترجمان ام رباب چانڈیو شاہنواز شر گوٹھ میں قائم سیلاب متاثرین کی کیمپ پہنچ گئی متاثرین سے اظہار ہمدردی کا اظہار بچوں میں اشیاء سمیت راشن تقسیم کیا میہڑ شہداء کی وارث ام رباب چانڈیو آج کراچی شاہنواز شر گوٹھ میں سیلاب کے متاثرین کیلئے قائم شدہ کیمپ پہنچ کر وہاں کے متاثرہ افراد میں راشن اور بچوں میں ٹافیاں ، چاکلیٹ جوس و دیگر اشیاء تقسیم کی سرکاری اسکولوں میں سیلاب زدگان کیلئے قائم شدہ کیمپوں میں بی یارو مددگار بنے لوگوں کے حالات و سہولیات کا فقدان پر آبدیدہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ام رباب چانڈیو نے کہا کہ امیر سندھ کے عوام آج حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بہت تکلیف سے زندگی بسر کر رہے ہیں
جہاں ضروریات زندگی کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے سندھ کے دیگر اضلاع کے سیلاب زدہ علاقوں سے کراچی آنے والوں کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں لئے گئے جہاں لوگوں کو کھانے پینے سے لیکر مچھر دانی اور پینے کا پانی تک نہیں مل رہا منتخب نمائندے اپنے بنگلوں میں سکون کی نیند سوئے ہوئے ہیں عوام بھوک و بیماریوں سے مر رہی ہے پر حکمرانوں کو احساس نہیں لوگ اپنے مکانوں و جھوپڙوں سے محروم بن گئی ہے سیلاب متاثرین کی رہائش گاہوں میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہے جس کی وجہ سے بچے بڑے مرد خواتین میں بیماریاں پھیل گئی ہیں جن کے علاجِ کا کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں ہیں ارم رباب چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ شہروں کو ہاتھ سے ڈبایا گیا امداد کی حصول کیلئے گھروں سے محروم عوام کیلئے پھر سے بحالی کیلئے کوئی اطمینان جیسے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے سیلاب متاثرین کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے انہوں سے صرف ووت لیے جاتے ہیں پر ان کی کسی کو پرواہ ہی نہیں ہمیں افسوس ہو رہا ہے کہ ہم پر ایسے حکمران مسلط کئے گئے ہیں
جو بس اقتدار عادی ہیں مدد کا کوئی جذبا نہیں ہے انہیں بس کرپشن و ظلم کرنا آتا ہے ہر طرف سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پکار ہے اقتدار کے نشے میں بیٹھے حکمرانوں کو جوں تک نہیں رینگتی ان متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس موقع پر فیاض الدین چانڈیو، عرفان عالمانی، مومل پنهل ساريو، فوزیہ عرفان شر، و دیگر ہمراہ تھے!