اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ازبکستان ،برطانیہ اور امریکہ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 15 اور 16 ستمبر کو ازبکستان کا دورہ کریں گے، وزیراعظم سمرقند، ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے، وزیراعظم 16 ستمبر کی شام وفد کے ہمراہ وطن واپس لوٹیں گے،ایک روز کے وقفے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر18 ستمبر کو برطانیہ جائیں گے
جہاں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے ،ذرائع نے بتایا کہ دو روزہ قیام کے دوران شہباز شریف قائد پارٹی نواز شریف سے بھی ملیں گے اور انہیں ملکی و سیاسی معاملات پر اعتما د میں لیں گے ،شیڈول کے مطابق وزیراعظم 19ستمبر کی شام اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جائیں گے جہاں پر مختلف عالمی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جس کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے ۔