کراچی ( بیورورپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح عہد ساز شخصیت تھے انکی عملی کاوشوں سے آزاد وطن اسلامیہ جمہوریہ پاکستان حاصل ہوا ڈاکٹر علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور دیگر اکابرین ملت کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہماری بد قسمتی کہ قائد اعظم ملک حاصل کرنے کے بعد رحلت فرما گئے جس کی وجہ سے پاکستان اور قوم کو ناتلافی نقصان ہوا یہ باتیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان محمد علی جناح 74 واں یوم وفات کے موقع ہر مسلم لیگ سندھ سیکرٹیریٹ میں انکو خراج عقیدت پیشں کرنے کیلئے منعقدہ اجتماع سے کیا اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیشں کرنا بہت ضروری ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ انکے فرمودات ایمان. اتحاد و نظم ضبط جیسے اقوال پر عمل پیرا ہوکر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر مسلم لیگ کے عہدیدران سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی. محمد صادق شیخ. شاہدعباسی.نعیم خان. فرید قریشی. کراچی کے جنرل سیکرٹیری مظہر اقبال چوہدری. لیبر ونگ کے صدر عبدالقیوم خان. یوتھ ونگ کے صدر رمیز منظور روفی. زبیر عالم صدیقی. کامران شیخ. واصل خان. یار محمد آفریدی. سید مظہر علی. مہین ملک. عابد خان. و دیگر نے بانی پاکستان محمد علی جناح کے عملی کردار کے مختلف پہلولوں پر روشنی ڈال کر انکو خراج عقیدت پیشں کیا.