کراچی( اسٹاف رپورٹر)
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے
سید محمد علی شاہ, اسپیشل سیکریٹری ٹیکنیکل/ پروجیکٹ ڈائریکٹر میگا پروجیکٹ لوکل گورنمنٹ ،حکومت سندھ، طفیل پلیجو ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کے ایم سی سید اظہر شاہ نے مشترکہ طور پر شہر میں جاری اے ڈی پی ، کے ایم سی، کے ڈی اے ، میگا پروجیکٹ کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کا ہنگامی دورہ کیا
دورے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی مختلف شاہراہوں ،سیوریج اور نالوں کے کاموں کا جائزہ لیا گیااس موقع پر متعلقہ افسران نے اپنے منصوبوں کے معیار اور رفتار کے بارے میں بریفنگ دی گئی
تینوں اعلیٰ افسران کی جانب سے متعلقہ عملے کو کام کی رفتار کو تیز کرنے اور کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی انھوں نے مزیدکہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا متعلقہ افسران کام کے بارے میں روزانہ کی رپورٹ متعلقہ محکموں میں جمع کرائیں
دورے میں ممبر فائنانس کے ڈی اے سید شجاعت,حسین ،سپریٹینڈنگ انجینئر کے ایم سی ۔سپرنٹنڈنگ انجینئرز طارق رفیع اور عبدالمطلب منان ایگزیکٹو انجینئر سید جنید احمد اور دیگر افسران موجود تھے
جاری کردہ،