کراچی ( نمائندہ خصوصی)
سی ٹی ڈی کی وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ اٹک چوک میٹرول میں کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان کا مبینہ دہشت گرد محمد شاہ عرف ڈنگ گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی پشاور کو انتہائی مطلوب تھا
دہشتگرد شہر قائد میں اپنا نیٹ ورک بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھےوفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول اور گولیاں برآمد کر لی ہیں ،ملزم محمد شاہ عرف ڈنگ عسکری تربیت یافتہ ہے،گرفتار دہشتگرد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گیدڑ گروپ سے ہے،
گرفتار دہشتگرد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رمضان میں ازاخیل ڈیم درآدم پرمامورایف سی کی چوکی پر راکٹ لانچروں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا،27جولائی2022کو شیخان نالہ چوک ایریا تھانہ متلی کے قریب پولیس جوانوں پر حملہ کیا تھاحملے میں دو پولیس اہلکار جان علی اور شیر اکبر شہید ہوئے تھےگرفتار دہشتگرد متعدد مقدمے میں نامزد ملزم ہے
محمد شاہ عرف ڈنگ درہ آدم خیل کے مختلف علاقوں سے بھتہ وصولی میں بھی ملوث ہےملزم سے مزید انکشافات متوقع ہے زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور کو اطلاع کی جارہی ہے