انقرہ(نیٹ نیوز):وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو نے منگل کو یہاں عشائیہ دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ترک وزیر خارجہ میولود چاؤش اولو کے درمیان دونوں ممالک کے تعلقاتِ کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔