کراچی ( نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ سینٹرل ناظم آباد نمبر 3 ایس ایم پبلک اسکول تا گول مارکیٹ تقریبا 650 میٹر طویل شاہراہ کو معروف ماہر امراض نسواں (گائناکلوجسٹ) و بانی ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے نام سے منسوب کردی گئی
ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کے فرزند و پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما و سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین (نشان امتیاز و ستارہ امتیاز)نے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہ سلیم کے ہمراہ سڑک کا افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد محترمہ زینب جہانداد بھی موجود تھی- واضح رہے کہ ضلع وسطی کے مختلف منصوبوں کو قومی ہیروز کے نام سے منسوب کرنے کا سلسلہ جاری ہے ضلع وسطی کے منصوبوں کو قومی ہیروز کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد انھیں خراج تحسین پیش کرنا ہےڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی اپنے شعبے میں اعلی خدمات کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح بہبود کے کاموں میں بھی نمایاں خدمات کی حامل تھی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ گزشتہ برس اپنے خالق حقیقی سے جا ملی ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے مزکورہ شاہراہ کو انکے نام سے منسوب کیا گیا ہے
ضلع وسطی میں مستقبل میں ایسے کئی منصوبے زیر غور ہیں کہ جن کے نام ہماری قوم کے محسنوں کے نام سے منسوب کئے جائیں گے تاکہ ہماری نئی نسل اپنے اصلاف کی ملک و قوم کے لئے دی جانے والی قربانیاں،کارنامے اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا سکے