اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں ہیں، عام انتخابات میں نتائج کی موصولی کے لئے نیا سسٹم تیار کر لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے عام انتخابات میں استعمال تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے،
تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد آر ایم ایس کو سرٹیفائیڈ فرم سے الگ تیار کرایا جائیگا۔ نئے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا کامیاب ٹرائل بھی کرلیا گیا ہے، سرٹیفائیڈ فرم سے آر ایم ایس کی تیاری کا مقصد نظام کا بیک اپ رکھنا ہے، نئے آر ایم ایس میں نتائج کی پولنگ سٹیشن وائز وصولی ،پارٹی پوزیشن ٹرن آوٹ سمیت دیگر آپشنز موجود ہونگے۔