کراچی ( نمائندہ خصوصی) کراچی میں ہفتے کو دوسرے روز بھی پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر اگلے 3 روز تک برقرار رہ سکتی ہے، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے موسم گرم وخشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہوا کا کم دباوگجرات (بھارت) اور اس کے ملحقہ علاقوں پر موجود ہے۔ آج سے 14 ستمبر تک تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین اور میرپورخاص میں جبکہ کل سے 14 ستمبر تک ٹنڈومحمد خان، سجاول اور ٹھٹھ میں بارش متوقع ہے۔شدید گرمی میں شہر کے چند علاقوں میں اچانک بارش شروع ہوگئی۔،
صدر، بولٹن مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ پر ہلکی بارش اور گلشن حدید میں موسلادھار بارش ہوگئی جس پر گرمی کے ستائے شہری حیران رہ گئے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش مقامی شجرکاری کے سبب ہورہی ہے۔