بیورورپورٹ )
تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو 25 مئی کے لانگ مارچ کی اجازت دی تھی لیکن کیا اس لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ نہیں کی گئی؟
انہوں نے کہا کہ ماضی میں سپریم کورٹ اور وزیراعظم ہاؤس تک عوام پہنچے اور پی ٹی وی پر قبضہ کرکے نشریات روکی گئیں۔ ایسی جماعت جب دوبارہ لانگ مارچ کا نام لیتی ہے تو ایک بار پھر انتشار پھیلتا نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عدلیہ دوبارہ عمران خان کو لانگ مارچ کی اجازت دے تو ساری ذمہ داری عدلیہ پر ہی عائد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر عدلیہ عمران خان کو لانگ مارچ کی اجازت دیتی ہے تو حکومت اس فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرے اور ساری ذمہ داری عدلیہ پر چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ 13-14 ماہ قبل ناموس رسالت کے لئے نکلنے والے علماء و مدارس کے طلباء کے لانگ مارچ کو تحریک انصاف نے بدترین حکومتی طاقت استعمال کرکے روکا اور 32 لاشیں گرادیں۔ وہ لانگ مارچ ذاتی اقتدار کے لئے نہیں تھا بلکہ ناموس رسالت کے لئے تھا۔انہوں نے کہا کہ ذاتی اقتدار کے لئے ملک کو انتشار کا شکار نہیں کیا جانا چاہئے اور بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش ہونی چاہئے۔