لاڑکانہ(عاشق خان سے) مختلف اضلاع سے لاڑکانہ میں پناہ کے لیے آئی سیلاب اور بارش متاثرین خواتین بڑی تعداد میں مختلف امراض میں مبتلا، ہنگامی صورتحال کے باوجود شیخ زید وومن اسپتال انتظامیہ نے بالا حکام کے براہ راست احکامات حوا میں اڑا دیئے دیئے ہیں،
اس حوالے سے شیخ زید وومن اسپتال میں عرب امارات کے تعاون سے تیار کردہ 140 بستروں پر مشتمل یونٹ ون کو فوری طور پر مریضوں کے لیے کھولنے کے احکامات دیئے گئے تھے جبکہ شیخ زید وومن اسپتال انتظامیہ نے احکامات کو حوا میں اڑا دیا، یونٹ ون تاحال تالے لگا کر بند ہے جس کے باعث مریض پریشانی کا شکار ہیں، شیخ زید وومن اسپتال میں 200 بیڈز پر مشتمل شیخ زید وومن اسپتال صرف 62 بیڈز پر آپریشنل ہے، 140 بیڈز کو تالے لگے ہوئے ہیں، دوسری جانب ہنگامی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین اسپتال کمیٹی وائس چانسلر جامعہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے ایک روز قبل شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ کیا تھا
جہاں وائس چانسلر نے بغیر افتتاح کے شیخ زید وومن اسپتال کے یونٹ ون کو مریضوں کے لیے کھولنے کے احکامات دیئے تھے تاہم شیخ زید وومن اسپتال انتظامیہ یونٹ ون عرب امارات کے سفیر سے افتتاح کے بعد مریضوں کے لیے کھولنا چاہتی تھی جبکہ بالا حکام کے احکامات کے باوجود شیخ زید وومن اسپتال انتظامیہ نے یونٹ ون تاحال مریضوں کے لیے نہیں کھولا گیا ہے۔