لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) جامعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی میڈیکل ٹیمز بارش اور سیلاب متاثرین کے کیمپس میں پہنچ گئیں جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں ادویات فراہم کیں، اس حوالے سے رجسٹرار جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی عبدالرعوف خاصخیلی نے بتایا کہ سندھ حکومت کی ہدایات پر وائس چانسلر جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی نے 30 سے زائد خصوصی میڈیکل کیمپس مختلف علاقوں میں لگائے ہیں،
امعہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹرز متاثرین کے کیمپس میں جا کر انہیں صحت کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیمز میں ماہر پروفیسرز، جلد کی امراض، ماہر خواتین اور بچوں کی امراض، سرجنز اور فزیشنز شامل ہیں جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موبائل سروس بھی ٹیمز کے ہمراہ ہے، جس کے ذریع مختلف متاثرین کو ضرورت پڑنے پر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،
انہوں نے کہا کہ جامعہ بینظیر نے ڈاکٹرز پر مشتمل ایک موبائل سروس کا آغاز بھی کیا ہے جو کہ قمبر اور دیگر گرد و نواح شہروں میں جا کر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور تمام لگائے گئے کیمپس میں ڈاکٹر صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک موجود رہتے ہیں اور مریضوں ادویات بھی مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔