اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )قوم کی پکار پر ہمیشہ فرنٹ لائن ریسپانڈر ہونے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، پاک فضائیہ خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جارحانہ انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاک فضائیہ نے سیلاب زدگان کے لیے انتہائی ضروری مالی امداد جمع کرنے کے لیے "پاکستان ایئر فورس فلڈ ریلیف فنڈ” بھی قائم کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کے لیے عطیات الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ نمبر PK85ABPA0010099183680023، عسکری بینک کے اکاونٹ نمبر PK96ASCM0003851650000097، بینک اسلامی کے اکاؤنٹ نمبر PK38BKIP0310000096360001 اور حبیب بینک کے اکاؤنٹ نمبر PK09HABB0022997001211801 میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔
پاک فضائیہ کے اہلکار سیلاب زدگان کو خوراک، رہائش، پینے کا پانی اور طبی امداد سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی کے لیے بھی سرگرم عمل ہیں۔
سیلاب متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں ازحد ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضرورت مند خاندانوں میں 26226 پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 205 پانی کی بوتلیں اور 1769 خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیئے ہیں
جن میں بنیادی غذائی اجناس شامل ہیں۔ مزید برآں، مفت خوراک اور رہائش کی فراہمی کے علاوہ پاک فضائیہ کی میڈیکل ٹیموں نے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 1646 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔