ٹنڈوجام(نمائندہ خصوصی ) سندھ زرعی یونیورسٹی، پاکستان کی 15 توجھ طلب جامعات کے لیے یوایس ایڈ کے تشکیل کردہ (ایچ ای ایس ایس اے) پروجیکٹ میں شامل، سندھ زرعی یونیورسٹی اور آمریکی یونیورسٹی آف اٹاہ کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے، زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ اور تدریسی شعبوں کےسربراہان کو تربیت دی جائے گی، تدریس اور تحقیق کے لیے مختلف پروگراموں پر عمل درآمد کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی کو یو ایس ایڈ کے ہائر ایجوکیشن سسٹم اسٹریتھننگ ایکٹوٹی (ایچ ای ایس ایس اے) کے ذریعے پاکستان کی پندرہ جامعات کو تدریسی اور تحقیقی طور مزید مستحکم اور جدید بنانے، مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کرنے، تدریسی نظام کو اپ گریڈ کرنے، اور جدید تدریسی مھارت کی ترقی کے لیے توجھ طلب قرار دیتے ہوئے، ان جامعات کو اس منصوبے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اور ان جامعات میں سندھ زرعی یونیورسٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے سینیٹ ہال میں وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور پراجیکٹ کے اسٹیک ہولڈر "دی یونیورسٹی آف اٹاہ” آمریکا کے چیف آف پارٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری کے درمیان معاھدے پر دستخط کئے گئے، معاھدے کے دوران دونوں جمعات کے اعلیٰ حکام موجود تھے، معاھدے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت سندھ زرعی یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف اٹاہ آمریکا کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں کا تبادلہ ہوگا جس سے سندھ زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ، نصاب، تدریسی عملے اور طلباء کی استعداد کار میں بہتری آئے گی۔ اور، یونیورسٹی کی فیکلٹی اور اس کے نصاب کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے امریکی اسٹیک ہولڈرز سمیت تمام یونیورسٹیوں کی تدریسی عملے کے معیار کو تربیت کے ذریعے مزید بھتر کیا جائے گا۔ تقریب کے دوران یونیورسٹی آف آٹاہ کے چیف آف پارٹی ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت پاکستانی یونیورسٹیوں کے معیار کو پاکستان اور امریکی یونیورسٹیوں کے تدریسی عملے کے مشترکہ پروگراموں، عالمی مطالعاتی دوروں، تربیتی پروگرامز، بحث مباحثوں، ورکشاپس، کیسپیدٹی بلڈنگ پروگرامز، جدید تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے ذریعے بہتر کیا جائے گا۔ اور یہ یونیورسٹیاں عالمی معیار کی درجہ بندی کے مقابلے میں شامل ہوں جائیں گی،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں انتظامی قیادت اور خواتین کی قیادت کی تربیت بھی شامل ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے منصوبے کا مقصد یونیورسٹیوں سے مختلف اداروں کیلئے ملازمت کیلئے مطلوبہ قابل افرادی قوت تیار کرنا ہے، اس موقع پر فیکلٹی ڈینز ڈاکٹر قمرالدین چاچڑ، ڈاکٹر اعجاز علی کھوہارو، ڈاکٹر سید غیاث الدین شاہ راشدی، ڈاکٹر الطاف سیال، ڈاکٹر منظور علی ابڑو، ایچ ای ایس ایس اے کے فنانس آفیسر ڈاکٹر نوید احمد، وائس چانسلر کے تدریسی امور کے مشیر ڈاکٹر عبداللہ آریجو، مشیربرائے منصوبہ بندی ڈاکٹر سید ضیاء الحسن شاہ، رجسٹرار غلام محی الدین قریشی، ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ، ڈاکٹر خادم حسین وگن، انور حسین خانزادہ اور دیگر بھی موجود تھے۔