راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور امریکی وزیردفاع میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیردفاع نے سیلاب کی صورتحال پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِتعزیت کیا۔امریکی وزیردفاع نے ٹیلیفونک گفتگو میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔
امریکی وزیردفاع نے ہر سطح پر پاکستان سے تعاون کے فروغ پر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔